جدید دور کی ترقی نے جہاں بہت سے کاموں کو آسان بنا دیا ہے وہاں مختلف زبانوں کے علم کو بھی سہل کر دیا ہے۔ سمارٹ ٹیکنالوجی کی بدولت اب بغیر کسی استاد کے مختلف زبانوں کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 گوگل ٹرانسلیشن کی سہولت سے مختلف ممالک جانے والے سیاحوں کو یہ سہولت ہو گئی ہے کہ وہ جس ملک میں بھی جائیں وہاں کی زبان نہ آنے کے باوجود محض اپنے سمارٹ فون کے ذریعے وہاں کے مقامی افراد سے بآسانی بات چیت کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ سی نیٹ ڈاٹ کام کے مطابق متعدد ایسی ایپلی کیشنز ہیں جن کے ذریعے اب کسی استاد کی خدمات حاصل کیے بغیر یا انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیے بغیر کسی بھی وقت میں انگلش کے علاوہ کوئی بھی زبان سیکھی جا سکتی ہے۔

آج کل مختلف زبانیں جاننا بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جتنی زیادہ زبانوں میں آپ مہارت حاصل کریں گے اتنا ہی آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *